friends are blessings of ALLAH

Viewing 1 post (of 1 total)
  • Author
    Posts
  • #11607

    eman
    Participant

    “دوست”! اللّہ تعالیٰ نے دنیا میں حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو اپنا محبوب بنا کر بھیجا، وہ جن کی خاطر اللّہ تعالیٰ نے عرش بنایا، لوح و کرسی، قلم بنایا، زمین و آسمان بنائے، مگر اس دنیا میں تین لوگوں کو ان کا بہترین دوست بھی بنایا۔ اور ان میں سے ایک “حضرت ابو بکر صدیق (رضہ اللّہ عنہ)” کو تو یارِ غار کے نام سے بھی پکارا جاتا۔
    “دوست” زندگی کا انتہائی اہم حصہ ہیں۔ آپ زندگی کے کسی میدان میں کیوں نہ اُتر جائیں، آپ کو ایک باوفا ساتھی کی ضرورت ہوتی ہے اور دوست ہی وہ انسان ہوتا ہے جو آپ کے ساتھ چلتا ہے۔
    بچپن ہو، جوانی ہو، بڑھاپا ہو زندگی کے ہر حصے میں آپ کے لیے کچھ انسان خوشی اور غم کا، دکھ اور احساسات کے ہر رشتے میں آپ کے ساتھ ہوتے ہیں۔
    بچپن میں۔۔۔ بچہ صرف خاص بچوں کے ساتھ کھیلنا پسند کرتا ہے۔ انہی کے ساتھ کھلونے share کرتا ہے۔ اور مزے کی بات انہی کے ساتھ لڑ کر کچھ دیر بعد انہی کے پاس بیٹھا نظر آئے گا۔
    سکول جانا ہے اور چھٹی کرنی ہے، تو دوست کے گھر کام لینے جانا ہے۔ دوست کے ساتھ بیٹھنا ہے۔ انہی کے ساتھ گپیں لگانی ہیں۔ کھانے کے لیے پیسے اور چیز ایک دوسرے سے شئیر کرنا، ایک دوسرے کی باتیں چھپانا۔ جوں جوں عمر بڑھتی جاتی ہے، دوستی کا رشتہ مضبوط تر ہوتا جاتا ہے۔

    جوانی میں۔۔ تو دوستی کا خاص مزہ ہے۔ دوست کے بِنا تو زندگی ادھوری نظر آتی ہے۔ دوست کے ساتھ ہی ساری بہاریں ہوتی ہیں۔
    دوستوں کے ساتھ زندگی کچھ اِس طرح ہوتی ہے۔
    لڑکے:
    • یار میں کل بلا لے آؤں گا اور تم گیند لے آنا، یار ہر بار بلا میں لاتا ہوں، اس بار میں نے نہیں لانا۔ @
    • امی نے کہا تھا دکان سے جلدی نمک لے کر آنا مگر تم نے باتوں میں لگا دیا، اب میری خیر نہیں ہے۔ اور پھر اگلے دن سنا پھر کتنے ڈنڈے پڑے امی سے۔ @
    • آج ابو مان گئے ہیں، ہم سب آج اس جگہ کھیلنے جائیں گے۔ @
    • ابو سے ڈر لگتا ہے، امی کا کیا ہے،امی کے دو چار کام کر دوں گا۔ @
    • تم نے کیوں مار کھائی سر سے تم تو پاس تھے۔ او یار میں سوچا تیرے ساتھ میں بھی مار کا مزہ چکھ لوں۔ @
    • یار آج علی کے ساتھ اس کی بائیک پہ جائیں گے۔ میں نے ابو سے کہا ہے وہ کہتے سیکھا دوں گا۔ @
    • آتا جاتا اُسے ککھ نہیں ہے۔ ایویں شوخیاں مارتا ہے وہ۔ کل دیکھا تھا اس کے موزوں سے کتنی بدبو آرہی تھی۔ مزہ آگیا سر نے اس کی بے عزتی کی۔ @
    • یار آج گھر سے بڑی بے عزتی ہونی ہے امی ابو سے، چل تو ٹینشن نہ لے کہہ دینا کہ میں نے خراب کی ہے۔ پھر دونوں تیرے ابو سے کوفتے کھا لیں گے @

    لڑکیوں کی دوستی والی زندگی:
    • میں کپڑے کون سے پہنوں گی۔ دونوں ایک جیسے کپڑے سلوائیں پارٹی پہ؟؟ #
    •تم نے وہ ڈرامہ دیکھا رات کو، میں تو خود رو پڑی۔ دوسری کا جواب کہاں بھائی مجھے ڈرامہ دیکھنے دیتا ہے،وہ بدتمیز رمورٹ چھین لیتا ہے میرے سے اور عجیب # # عجیب شکلوں کے لڑکے دیکھنا شروع کر دیتا ہے، کبھی کوئی میچ اور کبھی کوئی میچ
    • میں نے کل افطاری میں سموسے بنائے۔ دوسری مجھے ریسیپی بتاؤ اور میرے گھر کیوں نہیں بھیجے۔ تم نے بھی تو کل مجھے بریانی نہیں بھیجی۔ #
    • کیا کروں میری پھوپھو کو ہی چین نہیں ہے آئے دن ابو کے کان بھرتی ہیں ہمارے خلاف۔ #
    • تم نے کیوں مار کھائی میم سے، دو دو مار رہی تھیں، تمھے پڑی سوچا میں بھی کھا لوں۔ #

    عجیب خوشیوں بھری زندگی ہوتی ہے دوستوں کے ساتھ فضول باتوں پہ ہسنا، سکول و کالج اور یونیورسٹی کی سیڑھیوں پہ بیٹھنا اور چپس کا ایک پیکٹ شئیر کرنا۔ ایک دوسرے کی تکلیفوں کو محسوس کرنا۔ دوست تو وہاں کام آتے ہیں جہاں کوئی رشتہ نہیں ہوتا۔ دوستوں سے خود لڑائی بھی کرنا مگر کوئی اور کرے تو اس کا منہ توڑنے کی بھرپور کوشش بھی کرنا۔ ایک دوسرے کا سہارا بن جانا۔ زخم ہو تو جان بوجھ کر تنگ کرنا۔ امی ابو سے ڈانٹ پڑے تو ہسنا دوسرے پر ۔ ایک دوسرے کا ہوم ورک شئیر کرنا۔ پین کی ink شئیر کرنا۔ ایک دوسرے کی کاپی پر ٹیسٹ دے دینا، کاپی کے پیج پھاڑ کر گیند بنانا۔ سر کے سامنے معصوم بن جانا اور دوسرے کا پیچھے ہنس رہے ہونا۔

    اور بڑھاپے میں ۔۔۔ جب بچوں کے پاس وقت نہیں ہونا تو کسی دوست کے ہاں چلے جانا۔ یا گلیوں میں کسی دکان کے پاس بیٹھ جانا، پارک میں چلے جانا۔ ایک دوسرے کے ساتھ اپنی اپنی زندگی کے قصوں کو شئیر کر کے ذہنی سکون حاصل کرنا۔ بچوں کی پرابلمز شئیر کر کے ایک دوسرے کے کام آنا، ایک دوسرے کو مشورہ دینا۔

    دوست تو اللّہ تعالیٰ کا انمول تحفہ ہیں۔ جس کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے۔ جو بنا کسی غرض کے بنتا ہے۔ جس میں پیار کے علاوہ کوئی غرض نہیں ہوتا۔ جس کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں۔ جو پھولوں کی خوشبو ہوتے ہیں۔ جو کبھی کبھی ہماری خاطر دوسروں کے لیے چوشبو کے ساتھ کانٹا بھی بن جاتے ہیں، جو بارش میں چھتری ہوتے ہیں۔
    اللّہ تعالیٰ میرے دوستوں پر اپنی بہت ساری رحمتیں نازل فرمائے آمین ثم آمین

    کسی عقل مند نے صحیح کہا ہے کہ: غریب وہ ہے جس کا کوئی دوست نہیں۔

    0

    0
    • This topic was modified 5 years, 10 months ago by  eman.
Viewing 1 post (of 1 total)

You must be logged in to reply to this topic.