پاکستان کے خوبصورت سیاحتی مقامات

Viewing 1 post (of 1 total)
  • Author
    Posts
  • #14329

    eman
    Participant

    اللہ تعالی کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں اس مملکت خداداد اسلامی جمہوریہ پاکستان کی شکل میں ایک ایسا وطن عزیز عطا کیا ہے جس کا ہر گوشہ قدرت کا حسین شاہکار اور خوبصورتی کا ایک نمونہ ہے پاکستان کے دریا فلک بوس پہاڑ صحرا میدان سرسبزوشاداب علاقے صحت افزا پہاڑی مقامات زرخیز زمینیں معدنیات دنیا کی بلند ترین پہاڑی چوٹیاں اور دلفریب خوبصورت فطری مناظر نہ صرف اندرون ملک بلکہ پوری دنیا سے سیاحوں کو متوجہ کرتے ہیں پاکستان کے شمالی علاقہ جات گلگت بلتستان سکردو ہنزہ چلاس چترال آزاد کشمیر میں مظفرآباد راولاکوٹ نیلم ویلی بنجوسہ جھیل اور اسی طرح ملک کے دیگر حصوں میں خوبصورت سیاحتی مقامات اپنی دل کشی کے باعث سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہیں آزاد کشمیر میں راولاکوٹ پہاڑوں اور جنگلات میں گھری ہوئی ایک خوبصورت وادی ہے جس کی خوبصورتی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے یہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے جڑواں شہروں سے 80 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے یہاں کا موسم انتہائی خوشگوار اور شدید گرمی میں بھی ٹھنڈک فراہم کرتا ہے اسی وجہ سے میدانی علاقوں سے بھی بڑی تعداد میں سیاح ہر سال راولاکوٹ کا رخ کرتے ہیں یہاں موسم کی یخ بستہ ہوتا ہے آزاد کشمیر میں دیگر بھی انتہائی دلکش سیاحتی مقامات ہیں مری پنجاب کا ایک خوبصورت گرمائی سیاحتی مقام ہے بڑی تعداد میں سیاح ملک بھر سے یہاں آتے ہیں عموما تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کے دوران فیملیز اپنے خوشگوار لمحات کے لیے مری کا رخ کرتی ہیں مری کے ساتھ ہی پتریاٹہ میں خوبصورت چیرلفٹ اور کیبل
    کار کی سواری سیاحت کا لطف دوبالا کر دیتی ہے مری کے ساتھ ایوبیہ اور نتھیا گلی جو کہ صوبہ خیبر پختونخواہ کی حدود میں واقع ہیں سیاحوں کے لیے انتہائی کشش کا باعث ہیں اور موسم گرما میں یہاں کی رونقیں اپنے
    نقطہ عروج پر ہوتی ہیں

    سیاحتی اعتبار سے شمالی علاقہ
    جات چترال اور گلگت کے مابین واقع شندور کا علاقہ اپنی الگ پہچان رکھتا ہے جہاں ہر سال شندور میلہ لگتا ہے اور اس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوتے ہیں پاکستان میں مقیم غیر ملکی بھی ذوق و شوق کے ساتھ شندور میلہ میں شریک ہوتے ہیں شمالی علاقہ جات کے سیاحتی مقامات تک موسم گرما کے دوران ہی پہنچا جا سکتا ہے سردیوں کے موسم میں شدید برف باری ہوتی ہے اور آمدورفت کے راستے بند ہو جاتے ہیں اس کے علاوہ شدید بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بھی پہاڑ سرکنے سے راستے مسدود ہو جاتے ہیں اور خراب موسم کے باعث فلائٹس بھی عموما معطل رہتی ہیں جس سے سیاحوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں بے شمار ایسے خوبصورت دیدہ زیب مقامات ہیں جنہیں سیاحوں کی جنت کہا جاسکتا ہے جھیل سیف الملوک بھی ایک ایسی ہی خوبصورت سیر گاہ ہے جس کا قدرتی حسن دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے صوبہ خیبرپختونخوا میں قصہ خوانی بازار قلعہ بالا حصار اور دیگر تاریخی مقامات سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز ہیں ۔پنجاب میں چھانگا مانگا کے جنگلات شاہی قلعہ بادشاہی مسجد مینار پاکستان شالامار باغ چڑیا گھر لاہور میوزیم ملتان اور دیگر شہروں میں قدیمی ثقافتی ورثے رنگ محل سندھ میں سندھی ثقافت اور کلچر کی مشہور تاریخی عمارات بلوچستان میں زیارت گوادر بندرگاہ اور دوسرے مقامات دنیا بھر میں مشہور ہیں ۔

    0

    0
    • This topic was modified 1 year, 6 months ago by  eman.
Viewing 1 post (of 1 total)

You must be logged in to reply to this topic.