وہ جن کی ہم سے نہ ہو سکے تعریف بیاں

Viewing 1 post (of 1 total)
  • Author
    Posts
  • #13727

    eman
    Participant

    وہ جن کی ہم سے نہ ہو سکے تعریف بیاں
    وہ ہیں حضورﷺ سرور کون و مکاں

    وہ جن کی ہر ادا ہے یوں عیاں
    کہ حیراں ہے فرشتہ و جن و انساں

    وہ جن کو بنایا گیا رحمتِ دو جہاں
    ان پر قربان ہے ہر شے و انساں

    مسکراہٹ سے جن کے روشن جہاں ہوا
    چاند ان کے آنگن کا کھلونا بنا ہوا

    وہ جن کی ہر ادا ادائے رحمٰن ہو گئی
    وہ جن سے بشر کو واقفیتِ بشریت ہو گئی
    وہ جن کے آنسوؤں سے بخشش عام ہو گئی
    وہ جن کی کملی پر قدرت مہربان ہو گئی

    وہ جو آئے تو جہاں میں رحمتیں برسنے لگیں
    جن کی آمد سے اذیتِ انساں مٹیں
    دنیا سے جاہلیت کے اندھیرے چھٹنے لگے
    بہار آ گئی، ہر سو خوشیاں چھا گئیں

    وہ جن کے چہرہ مبارک کو والضحیٰ کہا گیا
    انﷺ کی سیرت کو اسوہٴ حسنہ کہا گیا
    احمدِ مصطفیٰ و مجتبیٰ و منتہیٰ و مرتضیٰ کہا گیا
    سراجِ منیر کہا گیا، صادق و امین کہا گیا

    قرآن ان کی تعریف سے ہے یوں بھرا ہوا
    مزمل و مبشر و مدثر و یٰسین کہا گیا
    محمد و احمد و قاسم و شاہد کہا گیا
    بشیر و ھادی، خاتم الرسل کہا گیا

    اے امتی انﷺ کی اطاعت کر
    ہر شے سے بڑھ کر ان سے محبت کر
    ان پر درود و سلام کا نظرانہ پیش کر
    ادب سے پیش کر، محبت سے پیش کر

    قیامت میں ہوں گے وہ شافعی محشر
    حوضِ کوثر پر ہوں گے اپنے امتی کے منتظر
    جہنم کی آگ سے وہ ہم کو بچائیں گے
    سجدے میں سر جھکا کر رب کو منائیں گے
    (ایمان فاطمہ)

    0

    0
Viewing 1 post (of 1 total)

You must be logged in to reply to this topic.