میں نے کنگ فو پانڈا سے کیا سیکھا
یہ انسانیت کی حقیقت ہےکہ ہر ایک خواب دیکھتا ہےاور دیکھنا چاہتا ہے: جو وہ پسند کرتا ہے اور جو وہ پورے ذوق و شوق سے کرنا چاہتا ہے۔ اس کا مقصد اپنی منزل کا حصول ہوتا ہے۔ جب وہ اپنے مقصد کے بارے میں سوچتا ہے تو وہ اس کے بارے میں خواب دیکھتا ہے۔
کبھی کبھی ایک شخص کچھ پسند کرتا ہے۔ تو وہ ویسا کام نہیں کرنا چاہتا، جو وہ پسند نہیں کرتا۔ دوسرے الفاظ میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ وہ جو پسند کرتا ہے، اسے صرف دیکھنا چاہتا ہے، محسوس کرنایا مشاہدہ کرنا چاہتا ہے۔ لیکن وہ ایسا کرنے کے بارے میں نہیں سوچتا، وہ صرف خواب دیکھ سکتا ہے. وہ صرف خواب دیکھ رہا ہو تا ہے۔ کیونکہ وہ سوچتا ہے کہ وہ ایسا نہیں کرسکتا، وہ اپنے مقصد کو حاصل نہیں کرسکتا کیونکہ اس کے حالات اسے اپنی پسند کا کام کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔ وہ نہیں جانتا کہ وہ اس مقصد کو کیسے حاصل کرے۔ اپنے پسندیدہ مقصد یا اپنے جنو ن اور جذبے کو پورا کرنے کےلئے وہ راستہ نہیں جانتا۔ اس طرح کے حالات میں وہ صرف خواب دیکھ سکتا ہے۔
آدمی سست بھی ہے، کیونکہ وہ ان چیزوں کو پسند نہیں کرتا جو وہ کرنا نہیں چاہتا.۔ اسی وجہ سے وہ سستی کا اظہار کرتا ہے۔ وہ جس کام کو پسند نہیں کرتا، لیکن اسے وہ کام کرنا پڑتا ہے، کیونکہ ایسا کرنا اس کی مجبوری ہوتی ہے۔ اس کی ایک وجہ سے یہ ہے کہ اس کے حالات اُسے اپنے مطلوبہ مقصد کو حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔ اس طرح کے معاملات میں اسے مشکلات اور بے عزتی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ، اور ہر ایک اسے مختلف تکلیف دہ ناموں سے بُلاتا ہے۔
لیکن جب ایک شخص واقعی اپنے خواب یا مقصد کے بارے میں دلچسپی رکھتا ہے، تو بعض اوقت اسے اپنی زندگی میں اچانک موقع ملتا ہے، اپنے خواب کو پورا کرنے کا موقع، جو کچھ بھی پسند کرتا ہے وہ کرنے کا موقع۔
ایک دن، وہ اپنی منزل کے قریب آ جاتا ہے.۔ وہ راستے جان لیتا ہے جس کے ذریعہ وہ اپنا مقصد حاصل کرسکتا ہے.۔ وہ ان راستوں پر چلتا ہے.۔ سب سے پہلے اسے کئی طرح کی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے،بعض اوقات اسے بے عزت بھی کیا جاتا ہے کیونکہ وہ اچھے سے نہیں کر سکتا۔ لیکن اگر جذبہ سچا ہو تو منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔ صحیح راستہ اور اس کی منزل بھی مل جائے گی۔ وہ صحیح راستہ تلاش کر لیتا ہے۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ اگر اسے ایک اچھا رہنما مل جائے جو راستہ دکھائے، اس کی مدد کرے، اور ساتھ چلے۔ (اگرچہ خوش قسمتی سے اُسے ایسا رہنما مل جائے)۔ ایسا رہنما جو اُس کی طاقت اور کمزوری کو جانتا ہو، جو اس کی مدد کر سکے ، ساتھ دے سکے، تب اس کے بعد مسائل آہستہ آہستہ غائب ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ وہ جذبے،جدوجہد اور یقین کے ساتھ اپنے مقاصدکے قریب آجاتاہے کہ وہ جلد ہی اپنی منزل حاصل کرنے میں کامیاب ہو جا ئے گا۔ مختصراً: اپنے خواب کو پورا کرنے کے لئے سب سے اہم چیز جذبہ، جدوجہد اور یقین ہے۔