درود شریف اور فرمانِ باری تعالیٰ

Viewing 1 post (of 1 total)
  • Author
    Posts
  • #11624

    eman
    Participant

    درود شریف اور فرمانِ باری تعالٰی
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    ترجمہ: ” بے شک اللہ اور اس کے فرشتے نبی پاک(ﷺ) پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان لانے والو ! تم بھی نبی پاک (ﷺ) پر درود اور سلام بھیجو۔
    چونکہ ہم حضور اکرم (ﷺ) کےا حسانات کا بدلہ چکانے سے عاجز ہیں۔ اس لیے اللہ تعالی نے ہمارا عجز دیکھ کر ہم کو یہ آسان طریقہ سکھایا ہے کہ نبی پاک (ﷺ) کو درود و سلام کا تحفہ پیش کرو ، جو کہ دعا بھی ہے اور دوا بھی ہے، اور سلام بھی ہے۔ سوغات بھی ہے۔ اور سب سے بڑھ کر یہ بھی کہ ہم مسلمانوں کے لیے واحد عمل ہے جو خود خدا بھی کرتا ہے۔ اور ہم بھی کرتے ہیں۔ یعنی اللہ تعالٰی خود بھی درود شریف بھیجتا ہے۔ اور ہمیں بھی اس بات کا حکم دیتا ہے کہ ہم بھی درود و سلام کا نظرانہ پیش کریں۔
    اللہ تعالٰی سب حاکموں کا حاکم ہے اور وہ ہمیں حکم دے رہا ہے کہ اے ایمان والو! وہ لوگ جو نبی پاک (ﷺ) سے محبت کرتے ہیں، تم بھی وہ کام کرو جو خود میں اور میرے فرشتے کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کو خود بھی نبی پاک (ﷺ) سے بے حد محبت ہے، اور وہ چاہتا ہے کہ اس کے بندے بھی اُس کے محبوب سے محبت کریں، اور اللہ تعالیٰ نے محبت کرنے کا انداز بھی بتا دیا کہ جو کام میں کرتا ہوں، وہی کام اے میرے بندو تم بھی و یسا کرو۔

    0

    0
Viewing 1 post (of 1 total)

You must be logged in to reply to this topic.