اے زندگی کبھی تجھے جینے کا جی چاہتا ہے

Viewing 1 post (of 1 total)
  • Author
    Posts
  • #14653

    eman
    Participant

    اے زندگی کبھی تجھے جینے کا جی چاہتا ہے

    اے زندگی! کبھی تجھے جینے کا جی چاہتا ہے
    اے زندگی! کبھی تجھ سے روٹھ جانے کا جی چاہتا ہے

    اے زندگی! کبھی تُو خاموش صحرا بھی ہے
    تپتی ہوئی زمین سے بچ جانے کا جی چاہتا ہے

    اے زندگی! کبھی تُو بارش کا قطرہ بھی ہے
    جس میں آنسو چھپانے کا جی چاہتا ہے

    اے زندگی! کبھی تو طوفان بھی ہے
    جس کی موجوں سے نکل جانے کا جی چاہتا ہے

    اے زندگی! کبھی تُو ٹھنڈی ہواؤں کا جھونکا بھی ہے
    جس میں آزاد جھومنے کا جی چاہتا ہے

    اے زندگی! کبھی تُو اِک لمبا سا سفر بھی ہے
    جس میں خاموش تنہا چلنے کا جی چاہتا ہے

    اے زندگی! کبھی تُو سر سبز لہلہاتا باغ بھی ہے
    جس کی خوشبو میں رہنے کا جی چاہتا ہے

    اے زندگی! کبھی تُو جکڑی ہوئی زنجیروں کی مانند بھی ہے
    جس میں قیدی بنے، بے بس ہو جانے کا جی چاہتا ہے

    اے زندگی! کبھی تُو تاریک وسیع آسماں بھی ہے
    جس میں تاروں کی مانند چمکنے کا جی چاہتا ہے

    اے زندگی! تُو مہربان کہاں کہاں ہے
    کہ بانہیں پھیلائیں خوشیاں سمیٹنے کا جی چاہتا ہے

    اے اللہ! تیری زندگی میں سکون جہاں جہاں ہے
    نواز دے اپنی رحمت سے وہاں کہ میں گنہگار سا بندہ بڑا

    0

    0
Viewing 1 post (of 1 total)

You must be logged in to reply to this topic.