والدین کی قدر کرو

Viewing 1 post (of 1 total)
  • Author
    Posts
  • #11278

    Big Man
    Participant

    مسلمانوں اپنے زندہ والدین کی قدر کرو۔ ہر روز کم از کم ایک بار بغیر کسی وجہ کے ان سے محبت سے بات کریں۔ ان سے پوچھتے رہیے کہ میں آپ کے لیے کیا کر سکتا ہوں۔ وہ آپ سے شاید ہی کسی چیز کا تقاضا کریں گے مگر آپ کے پوچھنے سے اُن کو جتنی خوشی ہو گی وہ ان کی زندگی میں ہر بار چند دن کا اضافہ ضرور کر دے گی۔ ہر ماہ نہ سہی چھ ماہ میں ایک بار اِن کو کوںٸ اچھا سا تحفہ دیں۔ سردی یا گرمی کے آغاز میں ان کو ساتھ لے جا کر کوںٸ ایک سوٹ لے کر دیں۔ ان کی سالگرہ پر کوںٸ سرپراز دیں۔ یہ سب چیزیں وہ خود بھی کر سکتے ہیں مگر آپ کے کرنے سے آپ ان کے چہرے پر جو خوشی دیکھے گے وہ ناقابلِ بیان ہے۔ والدین پر خرچ کرنے سے آپ کے رزق میں جو اضافہ ہو گا اس کا تجربہ آپ خود کر کے دیکھ لیں۔

    اس پیغام کو پڑھ کر اپنے والدین اگر زندہ ہیں تو اللہ کا شکر ادا کر کے ان کی، میرے والدین کی اور سب مسلمانوں کے والدین کی صحت کے ساتھ لمبی زندگی کی دعا کریں اور اگر وفات پاگںۓ ہیں تو ابھی صرف ایک بار درودشریف پڑھ کر ان کی، میرے والدین کی اور آج تک کے سب مرحومین مسلمانوں کی مغفرت کی دعا کریں۔ آپ کے درود پاک کا ثواب دنیا کے معملات کی طرح سب میں تقسیم نہیں ہو گا بلکہ اللہ کے ہاں اس طرح کی نیکی کا ثواب سب کو الگ الگ اور پورا پورا ملے گا۔

    اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيد

    یہ پیغام سب مسلمانوں تک پہچاٸیں یقیناً کسی نہ کسی ایک نیک مسلمان کی دعا سے آپ کے والدین کی عمر میں اضافہ یا اُن کی بخشش ہو جاۓ گی۔

    1

    0
Viewing 1 post (of 1 total)

You must be logged in to reply to this topic.