-
eman posted an update in the group
Told Stories 6 years, 2 months ago ·
میرا اقرار اور میرا ارادہ
کبھی کبھی ہم بہت کمزور ہوتے ہیں اور ہمارے خواب اتنے ہی بڑے۔۔۔۔
ہمیں بہت سے تجربات، اشیا ء ، ڈرامے، موویز، لوگ اور دوسروں کی باتیں بہت کچھ سکھاتی ہیں، ہمیں حوصلہ دیتی ہیں’ کچھ کرنے کا، اپنے خواب ‘ وہ خواب جو جاگتی آنکھوں سے دیکھیں ہوں ہم نے، اُن کو پورا کرنے کا۔۔۔۔
یہ بات ہے میری، میں ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والی، ایسے گھر میں رہتی ہوں، جہاں ہمارے والد صاحب ہمارے ساتھ ہوتے ہوئے بھی ہمارے نہیں ہیں۔ دوسروں کے سامنے ہماری ڈھال بننے والے نہیں ہیں۔ اللہ تعالی انہیں ہدایت دے اورتوفیق دے کہ وہ ہمارا ایسا سہارا بنیں جیسے ایک باپ کو ہونا چاہیے۔
میں بہت بے صبری اور جلد باز انسان، سوچتی ہوں اور کہتی ہوں کہ دعا کروں چاہے رو کر کروں یا درود شریف پڑھ کر کروں، بس میری دعا قبول ہو جائے جلدی سے اور میرا کام جلدی سے ہوجائے۔ مگر………… میں یہ بات بھول گئی کہ میرے تو اعمال اتنے اچھے نہیں ہیں، میں تو روزانہ نمازیں تک نہیں پڑھتی ہوں، اور یہ بھی بھول گئی کہ پروردگار نے ہر شے کا وقت مقرر کیا ہے، اور یہ بھی بھول گئی کہ بہت ذیادہ محنت کرنی پڑتی ہے۔
لیکن………………………. اب میں نے صبر کرنا سیکھ لیا ہے اور اب امید بھی ہے کہ میرا یہ صبر مستقل رہے گا۔ بس میری ابھی کے لیے تین دعائیں ہیں۔ ایک……. یہ کہ پروردگا ر مجھے اچھا بندہ بنا دے۔ دوسرا…… یہ کہ میرا قرض اُتر جائے اور تیسری دعا…… یہ کہ خدا ہمیں دوسروں کی مختاجی سے بچالے۔ آمین
یہاں تھوڑا سا یہ بھی کہنا چاہتی ہوں کہ چونکہ میں قرض دار ہوں، پروردگار نے مجھے موقع دیا قرض اتارنے کا، مگر میں ابھی تک مکمل طور پر قرض اتار نہیں سکی ہوں۔ اس کو سوچتے ہوئے دو باتیں میرے ذہن میں آتی ہیں۔
ایک یہ بات ….. کہ شاید مجھے اس بات پر شکر ادا کرنا چاہیے کہ جو میں نے کمایا اُس سے ضروریات پوری کیں، اُن کے لیے کم از کم دوسروں کے ہاتھوں کی طرف دیکھنا نہیں پڑا۔ کیونکہ کچھ ضروریا ت ہی ایسی پیش آتی رہیں جن کو پورا کرنا ضروری تھا۔
دوسری بات….. یہ ذہن میں آتی ہے کہ شاید میں اتنی گناہ گار ہوں، میں نے کچھ ایسا بُرا کیا ہے کہ پروردگار نے میری کمائی میں برکت ہی پیدا نہیں کی۔ نہ میں ابھی تک قرض سے نجات حاصل کر سکی اور نہ ہی میں اپنے گھر والوں کے لیے سہارا بنی، میری کمائی میں اتنی برکت ہی نہ پیدا ہو سکی۔
اب میں وعدہ تو نہیں کر سکتی پروردگار سے کیونکہ مجھے پروردگار سے ڈر لگتا ہے، مگر میری حتیٰ الامکان یہ کوشش ہو گی کہ میں ا ب جلد بازی سے کام نہ لوں، تاکہ مجھے ناامید نہ ہونا پڑے۔ بس دعا یہی کہ پروردگار میری مدد فرمائے۔ آمین
آج یہ بات سوشل میڈیا پر اس لیے شئیر کرنے کا دِل کیا، شاید اس لیے کہ میرا ارادہ پختہ ہےاِس بار اور شاید اس لیے کہ ہو سکتا ہے کہ دنیا کے کسی اور کونے میں کوئی ایمان فاطمہ ہو میری جیسی، اُس سے یہ کہنا چاہتی ہوں کہ پلیز آپ بھی صرف دعا مانگ کر جلدی نہ کریں بلکہ دوا بھی کریں ، محنت بھی کریں اور صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، بہت ساری محنت کرنی ہے۔ ۔۔۔ پروردگارہماری مدد فرمائے گا ۔۔۔۔۔۔ انشاء اللہ تعالیٰ00