Activity

  • Big Man posted an update 6 years, 6 months ago  · 

    جو رشتے دار ، تعلقات جوڑنا پسند نہیں کرتے اور وہ ہمارے گھر بھی نہیں آتے اور نہ ہی وہ ہمیں ملنا پسند کرتے ہیں ..ایسے لوگوں سے ہم بھی ملنا پسند نیں کرتے ہاں جو رشتے دار ہمیں .اچھی نظر سے دیکھتے ہیں عزت کرتے ہیں ملنے آتے ہیں . ہم بھی ان سے یہی سلوک کرتے ہیں کیا یہ صلہ رحمی ہے ؟

    صلہ رحمی یہ نہیں بلکہ یہ تو ان کے حسن سلوک کا جواب ہے …..صلہ رحمی تو یہ ہے کہ آپ سے جو شخص نہ ملنا چاہے آپ اس سے ملیں جو آپ کے گھر نا آئے آپ اس کے گھر جائیں – جو شخص آپ سے تعلق توڑے ………آپ اس سے تعلق جوڑیں ،
    ہو سکتا ہے آپ کہ دل میں آئے کے یہ گمنام نے کیا کہ دیا ؟ تو آئیں میں صلہ رحمی کی اس تعریف کو قرآن سنت سے ثابت کرتا ہوں –

    ،،رسول اللہ صلہ اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ! وہ شخص صلہ رحمی کرنے والا نہیں ہے جو صلہ رحمی کا بدلہ دیتا ہے ….البتہ وہ شخص صلہ رحمی کرنے والا ہے جس سے تعلقات بگاڑے اور رشتہ داریاں توڑی جاتی ہیں ….مگر وہ صلہ رحمی کرتا ہے ،،

    صیح بخاری ، کتاب الادب ، ٥٩٩١

    ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں ایک شخص نے عرض کیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم میرے کچھ رشتہ دار ہیں میں ان سے صلہ رحمی کرتا ہوں اور وہ مجھ سے قطع رحمی کرتے ہیں – میں ان کے ساتھ اچھا سلوک کرتا ہوں اور وہ میرے ساتھ برا سلوک کرتے ہیں ، میں ان سے درگزر کرتا ہوں اور وہ میرے ساتھ جہالت سے پیش آتے ہیں
    ،، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ،،
    اگر تیری بات درست ہے تو گویا کہ تو ان کے منہ میں گرم راکھ ڈال رہا ہے اور اللہ پاک کی جانب سے تیرے ساتھ ہمیشہ ( ایک فرشتہ ) ان کے خلاف مددگار رہے گا جب تک تو اس کی پابندی کرے گا ،،

    صحیح مسلم # ٢٩٢٤

    0
    0